تیز ترین 3ہزار ون ڈے رنز,ڈی کوک تیسرے جنوبی افریقن بلے باز

164

جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لئے۔

کوئنٹن ڈی کوک تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کوک نے بطور وکٹ کیپر تیز ترین یہ کارنامہ انجام دے کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا ہے، تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 57 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ کوک نے 74ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، گیری کرسٹن نے 72 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

 ڈی کوک سری لنکا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 36 رنز درکار تھے، انہوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تین ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کیا، وہ یہ اعزاز پانے والے 16 ویں جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں۔

واضح رہے پروٹیز کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے جنہوں نے 11550 رنز بنا رکھے ہیں۔