ویرات کوہلی ایک اور منفرد اعزازکے مالک

148

بھارتی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ مسلسل چار ٹیسٹ سیریز میں ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 کوہلی نے ڈان بریڈمین اور راہول ڈریوڈ کا مسلسل تین سیریز میں ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا، کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

 بنگلہ دیش کے خلاف جاری واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کوہلی نے ایک بار پھر غیرمعمولی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ڈبل سنچری سکور کی، یہ ان کی مسلسل چوتھی ٹیسٹ سیریز میں چوتھی ڈبل سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 204 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے دوسرے کپتان بھی بن گئے۔