جنگی جنون،بھارت کا سپر سانک میزائل کا تجربہ

229

بھارت کا جنگی جنون برقرار،بھارت نے ایک اور سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دفاعی تحقیقات و ترقی کے ادارے نے سپر سانک میزائل کا تجربہ کامیاب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہے یہ میزائل تجربہ، مشرقی ہندوستان میں  اوڑیسہ کے ساحل پر کیا گیا۔ بھارت  کے دفاعی تحقیقات و ترقی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل، دو مرحلوں کے جدید ترین خودکار سسٹم سے تیار کیا گیا ہے جو فضا میں پچاس کلومیٹر کی بلندی پر دشمن کے میزائلوں کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

اس سے قبل ہندوستان نے  جمعے کے روز پیناکا میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ بھارت  نے گذشتہ مہینے، اگنی پانچ بین البراعظمی ایٹمی میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے میزائل کے تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے اور اپوزیشن کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے اگر وہ اب اس کے لئے ثبوت مانگیں گے تو انہیں اس کے لئے طویل بلندی کا سفر کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے سرجیکل سٹرائیکس بارے ثبوت مانگے تھے اب  وہ دفاع کیلئے ان تجربات پر بھی سوالات اٹھانے لگے ہیں۔