پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میںلاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹد کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈںگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون اسمتھ اور سیم بلنگز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز کا اضافہ کیا اسلام آباد یونائیٹد کو پہلا جھٹکا سیم بلنگز کی صورت میں ملا جب وہ 37 رنز بناکر گرانٹ ایلیٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ڈوین اسمتھ 31 رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کا شکار بنے جس کے بعد ہیڈن 9 اور شین واٹسن 7 رنز بنا کر ایلیٹ کا شکار بنے۔ تاہم کپتان مصباح الحق نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے مجموعہ کو 158 رنز تک پہنچایا۔
لاہو کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ نے 4 جب کہ سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندر کی جانب اننگز کا آغاز برینڈن میک کولم اور جیسن روئے نے جارحانہ انداز میں کیا اور 38 رنز کا اضافہ کیا لاہور قلندر کو پہلا نقصان کپتان برینڈن میک کولم کی صورت میں اتھانا پڑا جب وہ 10 گیندوں پر 25 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پر سیم بلنگز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔فخر زمان دوسرے میچ مین بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ کے لئے جیسن رائے اور عمر اکمل کے دوران 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔عمر اکمل 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندر نے 158رنز کا ہدف18.2 اوور میں مکمل کیا۔ جیسن روئے 60 اور سنیل نارائن 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
جیسن روئے کو 60 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا