ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈکپ:پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے

156

ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان دوسرے بلائنڈ ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کو کل فائنل میں بھارت کا چیلنج درپیش ہے۔

ہفتہ کو میگا ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 309 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، اسرار حسن اور بدرمنیر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 255 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، بدرمنیر 103 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہو گئے، عامر اشفاق 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، اسرار احمد 143 اور مطیع اللہ 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں انگلینڈ بلائنڈ ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 162 رنز تک محدود رہی، میتھیوجیمز 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمدظفر نے 2 جبکہ اسرار حسن اور عامر اشفاق نے ایک، ایک وکٹ لی۔

دوسرے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا، پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔