ترکی:16 اپریل کو ریفرنڈم کے انعقاد کا اعلان

149

ترک انتخاب بورڈ نے طیب اردگان کے اختیارات میں اضافہ کے لئے دستوری ریفرنڈم 16 اپریل کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک انتخابی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 16 اپریل کو دستوری ریفرنڈم ہوگا۔ اِس ریفرنڈم میں دستوری ترامیم کی توثیق سے حکومتی اختیارات وزیراعظم سے صدر کو منتقل ہو جائیں گے۔ ترک پارلیمنٹ نے دستور میں ترامیم کا پیکیج رواں برس پہلی جنوری کو منظور کیا تھا۔ اس کے تحت پارلیمنٹ میں اراکین کی تعداد میں اضافہ اور رکن پارلیمان بننے کی عمر اٹھارہ برس کی گئی ہے۔

 گزشتہ روز ہی نائب وزیراعظم نعمان کرتلموس نے دستوری ریفرنڈم اپریل کی 16 تاریخ کو کرانے کا عندیہ دیا تھا۔ ریفرنڈم میں اس دستوری پیکیج کی منظوری کے لیے عوام کی سادہ اکثریت درکار ہو گی۔ ریفرنڈم میں منظوری کے بعد62 سالہ اردگان 2029 تک الیکشن جیتنے کی صورت میں اپنے ملک کے صدر رہ سکیں گے۔