واٹس ایپ:صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف

281

سماجی رابطہ کی مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نےصارفین کے لئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ نے نیا فیچر ‘ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن’متعارف کروادیا ہے جس کی موجودگی میں اب کوئی غیرمتعلقہ شخص واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔

یہ فیچر گزشتہ سال نومبر میں چند ہزار اکاؤنٹس پر آزمایا گیا تھا لیکن اب واٹس ایپ کے اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ سلیکٹ کریں اور پھر ٹو ٹائپ ویری فیکیشن کو (enable) فعال کرکے اس فیچر کو ایکٹیو کریں اس کے بعد فون نمبر میسج اور اور وائس کال ویری فیکیشن کے علاوہ 6 ہندسوں کا کوڈ پوچھے گی۔اگر کوئی صارف سیکیورٹی کوڈ بھول جائے تو اس ای میل کے ذریعے تبدیل کراسکے گا۔