برطانیہ:ایک ملین پاؤنڈ لاٹری جیتنے پر لڑکی کا لاٹری فرم کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان

196

ایک ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی کا رقم سے دل بھر گیا ہے اور اس نے لاٹری فرم کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سب سے کم عمر ترین لاٹری جیتنے والی لڑکی 17 سالہ جین پارک کاکہنا ہے کہ میں سوچتی ہوں کاش میں وہ لاٹری کا ٹکٹ نہ خریدتی،جین نے کہا کہ  پیسوں سے اب دل بھر گیا ہے اور اس نے کہا کہ اتنی کم عمر میں کروڑ پتی بننے سے میری زندگی تباہ ہوگئی ہے ،شاپنگ کرتے کرتے تنگ آگئی ہوں اور اب مجھے زندگی خالی خالی نظر آتی ہے،جین پارک کا کہنا تھا کہ جو بھی لڑکا مجھ سے دوستی کرتا ہے اس کی نظر میرے بینک بیلنس پر ہوتی۔جین پارک کا موقف تھا کہ ایک ملین پاؤنڈ دیکر لاٹری فرم نے میری زندگی عذاب کیوں بنائی ہے اس لئے فرم کیخلا ف مقدمہ کروں گی۔

جین پارک کا کہنا ہے کہ جب میں نے2013 میں  لاٹری جیتی تو میں نے سوچا تھا کےمیری زندگی 10 گنا بہتر ہوجائے گی لیکن وہ10 گنابدتر ہوگئی ہے۔جین نے کہا کہ میں اپنے آپ سے کہتی ہوں  اگر میں نے یہ لاٹری نہ جیتی ہوتی تو میری زندگی بہت آسان ہوتی۔

یاد رہے برطانوی لڑکی نے 17 سال کی عمر میں ایک ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتی تھی۔