بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،3 اہلکار شہید

210

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پرفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں اہلکار شہید ہوگئے۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں پاکستانی فوجی شہید ہو گئے ۔شہید ہونے والوں میں نائیک غلام رسول ، نائیک عمران ظفر اور سپاہی امام بخش شامل ہیں۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پرفائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کاروائی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔فوجی جوان ایل او سی پر بھمبر کے قریب تھوب سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔