عمر اکمل کے نام ایک اور منفی ریکارڈ

108

عمر اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں عمر اکمل نے صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ایسا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جس کی تمنا کوئی بھی کھلاڑی نہیں کرتا۔عمر اکمل پشاور زلمی کے خلاف اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی آؤٹ ہونے پر عمر اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔

عمر اکمل گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف 24 ویں مرتبی صفر پر آؤٹ ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے اس سے قبل سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ ہرشل گبز، ڈوین اسمتھ اور تلکارتنے دلشان کے پاس تھا جو 23 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔