آسٹریلوی بلے باز ایڈم ووجز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

173

آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز ایڈم ووجز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، سری لنکا کے خلاف ٹور میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں 37 سالہ بلے باز نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کروں گا، بلاشبہ یہ میرے لئے تکلیف دہ فیصلہ ہے لیکن بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے پہلے جیسی کارکردگی دوہرانا ممکن نہیں اس لئے میں نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکے۔

ایڈم ووجز کو 20 ٹیسٹ، 31 ون ڈے اور 7 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے ٹیسٹ میں 1485، ون ڈے میں 870 اور ٹی ٹونٹی میں 139 رنز بنا رکھے ہیں۔