افغان صدر کا وزیر اعظم کو فون،لاہور واقعہ پر اظہار افسوس

211

وزیر اعظم محمد نواز شریف کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو ٹیلی فون کیا اور لاہور میں دہشتگرد حملہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

 وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن ہے اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔