پاکستان اسٹاک ایکس چینج:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی

161

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 49900 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر کر 49700 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ 50 ہزار پوائنٹس کی سطح پر تکنیکی کریکشن کا شکار ہے۔

منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں197.72پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49965.63 پوائنٹس سے کم ہوکر 49767.91 پوائنٹس پرآگیااسی طرح 95.11 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26936.54 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 33744.45 پوائنٹس سے گھٹ کر 33555.06 پوائنٹس پربندہوا۔

منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 55 ارب 8 کروڑ 39 لاکھ 76 ہزار 120 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 98 کھرب 77 ارب 98 کروڑ 56 لاکھ 78 ہزار 409 روپے سے کم ہوکر 98 کھرب 22 ارب 90 کروڑ 17 لاکھ 2 ہزار 289 روپے رہ گیا۔

منگل کومارکیٹ میں 35 کروڑ 30 لاکھ 66 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 17 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ پیرکے روز 36 کروڑ 24 لاکھ 7 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 18 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روزمجموعی طورپر 409 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،260 میں کمی اور16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔