پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام

225

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدریں مستحکم رہیں جبکہ یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔

منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے جبکہ یورو کی قدر میں 14 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.77 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے پر بند ہوئی۔

 مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.20 روپے سے کم ہو کر 112.06 روپے اور قیمت خرید 109.54 روپے سے کم ہو کر 109.40 روپے رہ گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 131.96 روپے سے بڑھ کر 132.44 روپے اور قیمت خرید 128.84 روپے سے بڑھ کر 129.30 روپے ہو گئی۔