امریکی مسلم اداروں کی جانب سےحکومتی عطیات مسترد

212

امریکی مسلم تعلیمی اور فلاحی اداروں نے ٹرمپ حکومت کے عطیات کو مسترد کرنا شروع کر دیا ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے اسلامی تعلیمی ادارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف پالیسیوں اور بیانات کی بنا پر انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے زیر مقصد حکومت کی جانب سے مسلم اسکولوں کو دئیے گئے عطیات کو مسترد کر رہے ہیں۔لاس اینجلس   کے جنوبی  کیلیفورنیا اسلامک  سنٹر نے حکومتی امداد کو مسترد کردیا ہے،جنوبی کیلیفورنیا اسلامک سینٹر حکومت سے  سالانہ طور پر  ملنے والی امداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر  پر تھا۔

قبل ازیں یونیٹی پروڈکشنز ایسوسی ایشن نے بھی اپنے اعلان میں کہا تھا کہ چار لاکھ ڈالر کی رقم جسے انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف پیغامات دینے والی ایک تربیتی فلم کی تیاری کے لیے عطیے میں دی گئی تھی، اس رقم  کو نئی انتظامیہ کی پالیسیوں کے جواز میں واپس لوٹا دیا گیا ہے۔

خیال رہے 2011 میں سابق صدر باراک اوباما کے دور میں امریکی مسلم تربیتی اداروں کوانتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے کے لئے عطیات دینے شروع کئے تھے۔