وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کیلئے وائٹ ہاؤس کے نجی عملے اورمشیروں کے لئے رابطے کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے‘‘306مسٹر پریذیڈنٹ’’کے عنوان سے نیا کوڈ جاری کردیا ہے۔
صدر کے سینئر مشیر اسٹیفن کے بینن نے رابطے کے طریقہ کار میں تبدیلی کے عنوان سے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صدر نے وائٹ ہاؤس کے ذریعے ہونے والے رابطوں کی معلومات کے حوالے سے اس کے انداز میں تمام عملے کیلئے تبدیلی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت فوری طور پر صدر کے ساتھ عملے کا کوئی بھی رکن بات چیت کا آغاز 306کے ساتھ کریگا اور بات چیت کیلئے معیاری کوڈ‘‘306مسٹر پریذیڈنٹ ’’ہیں اس کا اطلاق ہر سطح کے عملے پر ہوگا اور کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہد انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوگا ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس میں انٹیلی جنس معلومات کے افشاں ہونے کے پیش نظر صدر کے مشیر مستعفی ہوگئے تھے سٹیفن کے بینن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد اندرونی تنازعہ اور ابہام کو ختم کرنا ہے۔