پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جب حکمران قانون توڑے تو عوام ہی آواز بلند کرتے ہیں ،غریبوں کا پیسہ چوری ہواتومیں ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا،ساری (ن) لیگ کو پتہ ہے نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں ،نواز شریف ایک مافیا کا نام ہے ،ہر ادارے میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں۔
جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ چوری کا پیسہ بنانے کے لئے اقتدار میں آتے ہیں ۔ ساری (ن) لیگ کو پتہ ہے نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافیاں ہوتی رہیں۔ ہم نے ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، سیاست کو مشن سمجھنے والے ہی اچھے فیصلے کرتے ہیں ۔ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا۔
عمران خان نے کہا کہ اتنی پابندی سے ماضی میں کبھی سکول نہیں گیا تھا جتنی پابندی سے اب سپریم کورٹ جاتا ہوں۔ جب حکمران قانون توڑے تو عوام ہی آواز بلند کرتے ہیں ۔ نوکری کے غلام بھی جانے والے بھی انصاف نہیں کرتے۔ انسان وہ ہوتا ہے جس میں انسانیت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جانے کا دل نہیں کرتا۔ وزراء نواز شریف کے دفاع میں تقریر کرتے ہیں۔ غریبوں کا پیسہ چوری ہو رہا ہے میں ظلم کے خلاف کھڑا ہوں۔ نواز شریف ایک مافیا کا نام ہے ہر ادارے میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں۔