کراچی،سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،9دہشتگرد ہلاک

121

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

جمعہ کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنا چاہتے تھے، ہلاک دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق چھاپا کالعدم ٹی ٹی پی کراچی کے امیر کے سسر کے گھر پر مارا تھا۔