کاروبارکے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی زدمیں رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 2 بالائی حدکھوتاہوا 49375 پوائنٹس سطح پربندہوا۔
جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 212.59 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49588.30 پوائنٹس سے کم ہو کر 49375.71 پوائنٹس پرآگیااسی طرح 161.82 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26695.57 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 33548.84 پوائنٹس سے گھٹ کر 33484.56 پوائنٹس پربندہوا۔
جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 18 ارب 85 کروڑ 3 لاکھ 39 ہزار 40 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 98 کھرب 16 ارب 93 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار473 روپے سے کم ہوکر 97 کھرب 98 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار433 روپے رہ گیا۔
جمعہ کومارکیٹ میں 37 کروڑ 33 لاکھ 3 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 20 ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کے روز 26 کروڑ 32 لاکھ 60 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 14 ارب روپے تک محدود رہی تھی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روزمجموعی طورپر416 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 178 میں کمی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔