امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈ نے مشیر برائےقومی سلامتی کے منصب کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈکو مائیکل فلن کے استعفیٰ کے بعدقومی سلامتی کے مشیر کا منصب سنبھالنے کی پیش کش کی گئی تھی،لیکن ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کے بنا پراس عہدےکو سنبھالنےسے انکار کرد یا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع یہ بات بنی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔
واضح رہے مائیکل فلن کو ٹرمپ کے صدارتی منصب سنبھالنے سے قبل واشنگٹن میں روس کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھنے کی پاداش میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔