ترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کارروائی کے 178 ویں روز داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک مسلح افواج نے آزاد شامی فوج کے ساتھ مل کرالباب میں دہشت گردوں کے اہداف کو تباہ کرنے اور بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کاروائیوں کے دائرہ کار میں داعش کے 70 اہداف پر گولہ باری اور 8 اہداف پر بمباری کی گئی۔ ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد داعش کے سات اہداف پر بمباری کر کے ایک پناہ گاہ ،ایک گاڑی ، اسلحے کے ڈپو ،بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی اور ایک کرین کو تباہ کر دیا ہے۔