ترکی:مشرقی صوبے میں بم دھماکے کا الزام،26 افراد گرفتار

234

ترکی کے حکام نے شامی سرحد کے قریب واقع جنوب مشرقی صوبے میں بم دھماکے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کرتے ہوئے 26 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بم حملہ گزشتہ روز شامی سرحد کے قریب واقع جنوب مشرقی صوبے ثانلی عرفہ کے ضلع وران سحر میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حکام کا کہنا ہے ہے کہ کارروائی کے دوران واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک سمیت 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔