پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔
شارجی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پشار زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور کمار سنگاکارہ نے کیا۔ بابر اعظم اور کمار سنگا کارہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 72 رنز جوڑے۔ بابر اعظم 46 رنز بنا کر ثکیب الحسن کی شکار بنے۔کمار سنگاکارہ 28 اور کرس گیل 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک اور روی بوپارہ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 134 تک پہنچایا تو بوپارہ 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد نے 2،شکیب الحسن اور ؑعمران خان جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔