جائلز کلارک کی پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کی حمایت

122

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی پاکستان کیلئے ٹاسک فورس کے رکن اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے لاہور سمیت پاکستان بھر میں دہشت گرد حملوں کے باوجود پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )کا فائنل لاہور ہی میں کرانے کی حمایت کردی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل لاہور ہی میں ہونا چاہیے اور یہ دہشت گردوں کو جواب ہو گا کہ ہم ان کے آگے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کے انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں کبھی بھی دہشت گردی اور دہشت گرد کو کبھی یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمیں ڈکٹیٹ کریں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، ہمارے معاشرے یا اس زمین پر دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔