عراق کے تیل کے ذخائر بڑھ کر 153 ارب بیرل ہوگئے

150

عراق نے کہاہے کہ اس کے تیل کے ذخائر بڑھ کر 153 ارب بیرل ہوگئے ہیں جس کی وجہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سات نئی آئل فیلڈز کی دریافت ہے۔

وزیر تیل جابر اللعیبی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ تیل کے قومی ذخائر ماضی کی سطح 143 ارب بیرل سے بڑھ کر 153 ارب بیرل تک پہنچ چکے ہیں اس لیے اب اوپیک کو بھی اپنے اعداد و شمار میں نئی مقدار کا اندراج کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے نتیجے میں ملک میں نئی آئل فیلڈز کی دریافت خوش آئند ہے اور مزید ذخائر کی تلاش کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔