بازار حصص کاروبار کے پہلے دن ہی بدترین مندی کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 48900 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق رول اوور ویک کی وجہ سے مارکیٹ غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہے ایس ای سی پی اور بروکرز کے مابین تنازعات برقرار رہنے اور امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے مارکیٹ تکنیکی کریکشن کا شکار ہے مارکیٹ میں نہ صرف سرمائے کا انخلاء دیکھا گیا بلکہ فروخت کا رجحان بھی غالب رہا۔
پیر کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس کی4نفسیاتی حد یں گر گئیں ۔پیرکو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 446.59 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49375.71 پوائنٹس سے کم ہوکر 48929.12 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 278.65 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26416.92 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33484.56 پوائنٹس سے گھٹ کر 33252.10 پوائنٹس پربند ہوا۔
پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 68 ارب 10 کروڑ 81 لاکھ 3 ہزار 88 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 97 کھرب 98 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 433 روپے سے کم ہوکر97 کھرب 29 ارب 97 کروڑ 38 لاکھ 82 ہزار 345 روپے رہ گیا۔
پیر کومارکیٹ میں 34 کروڑ 42 لاکھ 87 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 14 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ 37 کروڑ 33 لاکھ 3 ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 20 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روزمجموعی طورپر 433 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،300 میں کمی اور 13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔