شتر مرغ سے ملتا جلتا روبوٹ تیار

271

سائنسدانوں کی ٹیم نے حال ہی میں ایک نیا روبوٹ تیار کیا ہے جو اپنے پاؤں پر چلتے ہوئے شْتر مرغ سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ کیسی کا ڈیزائن ایسے روبوٹوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا جو پارسل کی تقسیم یا امدادی کارروائیوں میں معاونت انجام دے سکیں۔ منفرد انداز سے ڈیزائن کیے گئے اس روبوٹ کا نام Cassie کیسی ہے۔ اس کی پنڈلی جو کہ کسی بڑے پرندے کی پنڈلی سے مماثلت رکھتی ہے۔کیسی روبوٹ کو امریکا کی دو ریاستوں اوریگون اور پینسلوینیا میں قائم کمپنی ایجیلیٹی روبوٹکس کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔

روبوٹ کا ڈیزائن اس کو کھڑے ہونے، چلنے اور یہاں تک کہ ایسے نازک انداز سے گرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ٹوٹنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا۔کیسی کا وزن اوریگون یونیورسٹی میں اس سے قبل تیار کیے جانے والے روبوٹوں کے مقابلے میں آدھا ہے تاہم اس کی صلاحیت سابقہ روبوٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔