پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹد کا لاہور قلندر کو جیت کے لئے 146 رنز کاہدف

151

پاکستان سپر لیگ کے 14 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے لاہور قلندر کو جیت کے لئے 146 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹد کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈوین اسمتھ اور رفعت اللہ مہمند نے کیا اور کوئی خاطع خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور بالترتیب 20 اور 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ بریڈ ہیڈن 1،کپتان مصباح الحق 16، بین ڈکٹ 14 اور شین واٹسن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخری اوورز میں شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے اور ٹیم کے مجموعہ کو 145 رنز تک پہنچایا۔

لاہور قلندر کی جانب سے عامر یامین نے 3،یاسر شاہ نے 2، سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔