امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹرکو قومی سلامتی کا مشیرنامزد کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں مک ماسٹر کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مک ماسٹر نہایت تجربہ کار اور قابل ہیں۔ ان کو امریکی فوج میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔
لیفٹینینٹ جنرل مک ماسٹر مائیک فلن کی جگہ قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مک ماسٹر عراق اور افغانستان میں حکومت کی انسداد بدرنونی مہم کے سربراہ رہے ہیں۔
واضح رہے مائیکل فلن نے اس وقت اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری اور اپنی تعیناتی سے قبل امریکی پابندیوں کے بارے میں روسی سفیر سے بات چیت کی تھی۔