سونے کے نرخوں میں اضافہ

148

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی اقتصادی پالیسی ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1237.67 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے معمولی تبدیلی کے ساتھ 1238.90 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1233.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد گرنے کے بعد 1234.8 ڈالر فی اونس رہے۔