کراچی:شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا ہے،حافظ نعیم الرحمن

175

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا ہے،اسے حل  کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا ہے اسے حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،ایک وقت تھا کہ شہر میں کے ٹی سی کی بڑی بسیں چلتی تھیں جو بند کردی گئیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے ٹرانسپورٹ سے متعلق پراجیکٹ پر تسلسل کے ساتھ عمل کیا جاتاتو آج یہ مسائل پیدا نہ ہوتے۔

سررکلر ریلوے کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے منصوبے پر سست روئی سے جاری کام پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ صرف سیاست کرتے ہیں شہر کے لئے کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کیلئے خصوصی بس سروس شروع کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ روڈ حادثات کا شکار ہونے والے افراد کیلئے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی کراچی کے وفد نے  حافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین سے  ملاقاتاور شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا، جماعت اسلامی کے وفد نے وزیر ٹرانسپورٹ کو شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے تحریری تجاویز بھی پیش کیں۔