پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹ کی فروخت 25 فروری کو شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ کی آسانی کیلئے ٹکٹ آن لائن اور ٹکٹ بوتھ دونوں سے خریدی جاسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹکٹ کی قیمت پانچ سو سے لے کر بارہ ہزار تک ہوگی۔ اسٹیڈیم میں موجود انکلوزئیرز کے اعتبار سے ٹکٹوں کی قیمت رکھی گئی ہے۔ عمران خان اور فضل محمود اسٹینڈ کی ٹکٹ سب سے مہنگے جبکہ سعید انور اور سرفراز نواز اسٹینڈ کی ٹکٹ کی قیمت دیگر نسبت کم ریٹ پر فروخت ہوگی۔ سیکورٹی کے باعث نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر سیل ہوگا۔ ٹرانسپورٹ پارکنگ کیلئے لبرٹی مارکیٹ کے اطراف میں کو استعمال کیا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 27 ہزار افراد کے میچ دیکھنے کی گنجائش موجود ہے۔