سری لنکن بلے باز نیروشن ڈکویلا دو میچز کیلئے معطل

181

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بلے باز نیروشن ڈکویلا کو دو میچز کیلئے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینگروز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈکویلا نے غلط آؤٹ ہونے پر ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، ڈکویلا نے فالکنر کی گیند کو سکوپ کرنے کی کوشش کی تو وکٹ کیپر نے گیند تھام کر زور دار اپیل کی تو ایمپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا حالانکہ ری پلیز میں واضح دکھائی دے رہا تھا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں بلکہ کندھے کو چھو کر گئی ہے۔ آئی سی سی نے ڈکویلا کو ضابطہ اخلاق کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے انہیں دو لمیٹڈ اوورز میچز کیلئے معطل کر دیا۔

پابندی کے باعث ڈکویلا کینگروز کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے، سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی کل بدھ کو کھیلا جائے گا اور آئی لینڈرز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔