کراچی:میٹروول میں مکان کی چھت گرگئی،بچی جاں بحق،4افراد زخمی

240

کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں نالے پر تعمیر مکان کی چھت گر گئی۔حادثے میں 12 سالہ بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

بدھ کومیٹروول میں ایک منزلہ مکان کے اوپری کمرے کی چھت گری جس کے باعث نیچے موجود کمرے کی چھت اور دیواریں بھی گر گئیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک 12 سال کی بچی شازیہ جاں بحق ہوگئی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکان نالے پر بنایا گیا تھا جس کے باعث اس کی بنیادیں کمزور ہوگئی تھیں۔