بھارت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سویڈن میں قائم اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت 2012 سے لیکر 2016 تک کے عرصہ کے دوران دنیا بھر میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ملک رہا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران بھارت نے عالمی سطح پر فروخت ہونے والے مجموعی اسلحہ کا 13 فیصد خریدا جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح ہے۔اس عرصہ کے دوران بھارت نے روس، امریکا،اسرائیل اورجنوبی کوریا سے جدید ترین اسلحہ کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھا۔رپورٹ کے مطابق 2007 سے لیکر 2011 اور 2012 سے لیکر 2016 تک عرصہ میں بھارت کی جانب سے اسلحہ کی خریداری میں 43فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے۔یہ شرح علاقائی ممالک پاکستان اورچین کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ ہے۔