نیب پر انگلی اٹھانے والے گریبان میں جھانکیں، دانیال عزیز

129

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف نے گجریلا بنا نے کی  ترکیبیں جمع کرا کے کہا گیا کہ وزیراعظم کوہٹایاجائے انہوں نے پاناما کیس میں پی ٹی آئی کے موقف کو گھسا پٹا بھی قرار دیا۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ( ن) کے رہنما دانیال عزیز نے چئیرمین تحریک انصاف اور کے پی کے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوامیں چوری اور کرپشن میں تحریک انصاف کے لوگ ملوث ہیں۔ پی ٹی آئی والے نیب پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔

دانیال عزیز نے تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کو گجریلابنانے کی ترکیبیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی گھسے پٹے موقف کو لے کر اس کیس میں وزیراعظم کو ہٹانا چاہتی ہیں جبکہ عمران خان کی درخواست کو خود رجسٹرار سپریم کورٹ نے بے بنیاد قرار دے رکھا ہیں۔

دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی آف شور کمپنیاں ان کی بہنوں کے نام ہیں کیا وہ چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان والوں کی تذلیل کی جائے پچھلے چار سال سے تحریک انصاف نے شریف خاندان کے لئے باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود نواز شریف کا گراف اوپر ہی جارہا ہیں انہوں نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر خان صاحب سچے ہیں تو جمائما کودئیے جانے پیسوں کا منی ٹرائل دیں۔