جاپان،خالی ٹوائلٹ ڈھونڈنے کے لیے ایپ تیار

176

جاپانی کمپنی نےاپنے ملازمین کے لئےخالی ٹوائلٹ ڈھونڈنے کے لیے ایپ تیارکر لی ہے۔

اخبار جاپان ٹائمز کے مطابق جاپانی کمپنی کے ڈی ڈی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے ملازمین کمپنی دفاتر میں خالی ٹوائلٹ ڈھونڈنے پر بہت وقت ضائع کرتے تھے اس لیے کمپنی نے ایک ایپ بنائی ہے جو قریبی خالی ٹوائلٹ کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق ٹوائلٹ کے دروازوں پر سنسر لگائے گئے ہیں جن کا رابطہ مرکزی کمپیوٹر سسٹم سے ہے اور جونہی ایک ٹوائلٹ خالی ہوتا ہے سنسرز سسٹم کو اس بارے میں آگاہ کر دیتے ہیں۔

امید کی جاری رہی ہے کہ اگر یہ اسکیم دفاتر میں کامیاب رہی تو اسے دیگر جگہوں جیسے، ریلوے سٹیشن، شاپنگ سنٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔اس بارے میں کمپنی کے ترجمان ڈسوکی مورو کا کہنا کہ لوگ خالی ٹوائلٹ کو ڈھونڈنے کے لیے یا پھر ٹوائلٹ کے خالی ہونے کا انتظار کر کے وقت ضائع کرتے ہیں، ہمارا خیال ہے کہ اس ایپ سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔جاپانی کمپنیاں یورپ میں بھی یہ ٹوائلٹس متعارف کروانے کی کوشش کر رہی ہیں۔