خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

171

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کے قریب اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار ہے۔

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر سودے 72 سینٹ (1.3 فیصد) بڑھ کر 56.90 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ کیلئے سودے 94 سینٹ (1.8 فیصد)بڑھنے کے بعد 54.34 ڈالر فی بیرل طے پائے۔