سانحہ چارسدہ، صوبہ بھرمیں وکلا کی ہڑتال ،اہم مقدمات کی سماعت ملتوی

220

چارسدہ کچہری دھماکے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں وکلا کی جانب سے عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کردیا گیاتھا، عدالتی کاروائیاں معطل ہونے سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

5-LAWYERS

چارسدہ تنگئی کچہری میں خود کش حملوں کے خلاف مختلف شہروں میں عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ کچہری خود کش حملے کے خلاف پشاور سمیت صوبہ بھر میں وکلا کی ہڑتال کی کال پر کیاگیا۔ عدالت عالیہ اور اس کی ماتحت تمام عدالتوں میں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ  کیا جس کے باعث کئی اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

دوسری جانب پشاور اور کراچی میں وکلا کی سیکیورٹی کے حوالے سے وکلا کا جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں حکومت سے عدالتوں میں سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا  جائے گا۔سانحہ تنگی کچہری کے خلاف پنجاب کے کئی اضلاع میں وکلا کی جانب سے ہڑتال ک  گئی اور سانحے کے خلاف وکلا تنظیمیں سراپا احتجاج رہیں۔