وزیراعظم نوازشریف ترکی کے دورے پر روانہ

310

وزیراعظم محمد نوازشریف ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے،وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہے،وزیراعظم پاک ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بدھ کو وزیراعظم محمد نوازشریف ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے،وزیراعظم کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی ہے،وزیراعظم پاک ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے،اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا پانچواں اجلاس جمعرات کو انقرہ میں ہوگا۔وزیراعظم محمد نوازشریف اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے،وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

ترک صدر سے دوطرفہ تعلقات،علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی،پاک ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل 2009 میں قائم ہوا،تذویراتی تعاون کونسل کے تحت 6مشترکہ ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں،مشترکہ ورکنگ گروپ تجارت،توانائی بینکنگ اور مالیات کے شعبوں میں قائم ہیں،مواصلات،ریلویز،تعلیم،صحت اور سیاحت کے شعبوں میں ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں۔