ترکی کا چھوٹا سا محلہ،کینسر کے مریضوں کے لئے شفا کا سر چشمہ

229

ترکی کے ضلع منیسا کا ایک محلہ کینسرکے علاج میں اس وقت کافی مشہور ہو رہا ہے جہاں آنے والے مریض کینسرکے مرض سے شفا پاتے ہیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی واجیک نامی محلہ  جہاں دور عثمانی میں شہزادے اقامت اختیار کیا کرتے تھے لیکن اب یہاں ہالینڈ، برطانیہ،فرانس،جرمنی اور امریکا سمیت دیگر ممالک سے مریض شفایابی کے لئے آتے ہیں۔ ترک ماہر رقص نورسیل قارا عثمان اولو شیمیشک پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا تھیں جنہوں نے یہاں سے شفا پائی۔

کوہ اسپل کا قومی پارک کینسرسے شفا یابی میں انتہائی اکسیر ہے حتیٰ کہ بلڈ کینسر میں مبتلا ایک شخص استنبول سے یہاں آیا جس نے واپسی پر جب اپنا خون کا تجزیہ کروایا تو یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ اْس کے خون میں فاسد مادوں کی مقدار کم اور دیگر ضروری مادوں کی مقدار زیادہ ہو گئی ہے۔

اس محلے کو معالج محلہ بھی کہا جاتا ہے جہاں کی آبادی ماضی میں صرف 5 یا 6 افراد پر مشتمل تھی جو کہ اب بڑھ کر 250 افراد کے قریب جا پہنچی ہے۔