ترکی:غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش،108 تارکین وطن گرفتار

185

ترکی نے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 108 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ازمیر کی تحصیل غازی امیر سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 25 تارکین وطن کو گرفتار کیاگیا ہے۔ازمیر محکمہ پولیس کی ٹیم نے غازی امیر چوراہے پر ایک ویگن کو روکا ۔ ویگن کے اندر سے 25 غیر ملکی موجود تھے جن میں سے 23 کا تعلق شام اور دو کا تعلق جمہوریہ ڈومینک سے تھا۔ ویگن سے 15 لائف جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے ان افراد کو بیرون ملک لے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ایدرنے سے بھی یورپ جانے کو کوشش کرنے والے عراق، افغانستان ،مراکش اور شام کے 83 باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد ان تارکین وطن کو غیر ملکیوں کے وطن واپسی کے دفتر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔