نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیویز نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے پروٹیز کو 6 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا یکم مارچ کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 4 مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک ڈونیڈن، دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔