بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی، 11 رنز پر سات کھلاڑی میدان بدر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پونے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف نے بھارتی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا، صرف 24 گیندوں پر 6 کھلاڑی آؤٹ کئے، 95 پر بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ تھے جبکہ بقیہ سات کھلاڑی محض 11 رنز کا اضافہ کر سکے، یہ بھارت کی ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی ہے۔
اس سے قبل 1989-90 میں کرائسٹ چرچ کے مقام پر بھارت کے آخری سات بیٹمسین صرف 18 رنز کا اضافہ کر سکے تھے۔