سونے کے نرخوں میں اضافہ

170

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخ ساڑھے تین ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

تفصیلات کے مطابقلندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 0.29 فیصد بڑھ کر 1253.53 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.24 فیصد بڑھنے کے بعد 1254.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1254.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد گرنے کے بعد 1255 ڈالر فی اونس طے پائے۔