موبائل فونز کی درآمدات میں اضافہ

167

جنوری2017 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطاقب گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17 کے پہلے سات ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2017 کے دوران درآمدات کا حجم 70 ہزار171 ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2016 کے دوران 58 ہزار 211 ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

 اس طرح جنوری 2016 کے مقابلے میں جنوری 2017 کے دوران درآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2016-17 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 3 لاکھ 99 ہزار 408 ڈالر تک کم ہوگئیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4 لاکھ 33 ہزار 275 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔