پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائنی باکسر مینی پیکیو 23 اپریل کو مدمقابل ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینی پیکیواور اس کی ٹیم کے ساتھ سپر فائٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔عامر خان کا کہنا ہے کہ فائٹ کے لیے مقام کا تعین ہوناباقی ہے۔
My team an I have agreed terms with Manny Pacquiao and his team for a super fight #pacquiaokhan #April23rd
— Amir Khan (@amirkingkhan) February 26, 2017
فلپائن کے مینی پیکیو 11 اور عامر خان 3 مرتبہ چیمپین بنے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مینی پیکیوعامر خان کو ایک فائٹ میں شکست دے چکے ہیں۔