اسرائیل کا انسانی حقوق کے نگراں اراکین کو ویزا دینے سے انکار

191

اسرائیلی حکومت نے انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے اراکین پر فلسطینیوں کی جانبداری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک رکن کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔

نیویارک میں انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے فلسطین اور مقبوضہ علاقوں کے امور میں اپنے دفتر کے سربراہ عمر شاکر کے لئے ویزا جاری کرنے کی درخواست گذشتہ سال جولائی میں دی تھی اور آٹھ ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود انھیں ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

اسرائیل کے ادارہ امیگریشن نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ویزے کی درخواست پر غور کرنے کے بعد وزارت خارجہ کی صلاح پر اسے مسترد کر دیا گیا۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کی سرگرمیاں، انسانی حقوق کے جھوٹے پرچم تلے فلسطینیوں کی حمایت میں جاری ہیں۔