ملائیشیا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے معاملے میں اگر اس کے سفیر نے پوچھ گچھ کے لئے خود کو پولیس کے حوالے نہیں کیا تو ان کے خلاف عدالت سے گرفتاری وارنٹ جاری کرایا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا نے شمالی کوریاکے سفیر کو کم جونگ نام کے قتل کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارننگ دیدی ہے ۔ملائیشیا حکام کا مزید کہناتھاکہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہیون کوانگ سانگ اگر تفتیش میں تعاون نہیں کریں گے تو دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔ملائیشین پولیس نے قتل میں ملوث 8 شمالی کورین افراد پر شک ظاہر کیا ہے ،جس میں سے 4 اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔
دوسری جانب کم جونگ نام قتل کے سلسلے میں گرفتار انڈونیشی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شرارت کرنے کے لیے صرف 90 ڈالر کی رقم دی گئی ۔