سال 2022 تک خام تیل کی قیمت 50 اور70 ڈالر تک رہنے کا امکان 

156

ماہرین نے کہا ہے کہ سال 2022 تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 50 اور 70 ڈالر کے درمیاں رہنے کا امکان ہے۔

بینک آف امریکا میرل لینچ کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں تیل کی پیداوار میں 3.6 ملین بیرل کا اضافہ ہواہے رپورٹ کے مطابق اوپیک کی کوششوں کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے کو ملاہے اوراوپیک کے رکن ممالک کی کوششوں سے پیداوار میں 1.8 ملین بیرل کی کمی بھی آئی ہے۔

ماہرین نے اندازہ لگایاہے کہ سال 2022 تک خام تیل کی اوسط قیمت 50 اور70 ڈالر کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔